Wednesday , December 12 2018

سعودی عرب سے سفارتی کشیدگی ایران نے سفر حج معطل کردیا

تہران۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے عازمین حج کے سعودی عرب کے سفر کو معطل کردیا ہے ۔ جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایران کے وزیر ثقافت نے یہ فیصلہ مبینہ طور پر اسلئے کیا کہ دو مرد عازمین حج کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر جدہ ایئرپورٹ پر مار چ میں جب یہ معتمرین وطن واپس ہورہے تھے تو ان سے بد

تہران۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے عازمین حج کے سعودی عرب کے سفر کو معطل کردیا ہے ۔ جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایران کے وزیر ثقافت نے یہ فیصلہ مبینہ طور پر اسلئے کیا کہ دو مرد عازمین حج کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر جدہ ایئرپورٹ پر مار چ میں جب یہ معتمرین وطن واپس ہورہے تھے تو ان سے بدسلوکی کی گئی تھی۔ وزارت ثقافت کے ترجمان حسین نوشا بادی نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جب تک سعودی حکومت اس پر میںسخت رویہ اختیار نہیں کرتی سفر حج معطل رکھا جائیگا ۔ مبینہ بدسلوکی جس کی تفصیلات کا برسرعام انکشاف نہیںکیا گیا ‘ سعودی سفارت خانہ برائے تہران پر غیر مجاز احتجاجی مظاہروں کی وجہ بن گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT