Friday , November 24 2017
Home / دنیا / سعودی عرب سے 39000 پاکستانی ملک بدر داخل ہونے والوں کی کڑی جانچ

سعودی عرب سے 39000 پاکستانی ملک بدر داخل ہونے والوں کی کڑی جانچ

ریاض ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے گذشتہ چار ماہ کے دوران 39,000 پاکستانیوں کو ویزا قوانین کی مبینہ  خلاف ورزی پر ملک بدر کردیا۔ اس دوران اعلیٰ عہدیداروں نے سعودی عرب میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کی سخت ترین جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اس بات پر تشویش پائی جاتی ہیکہ ان میں جہادی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے حامی و ہمدرد بھی ہوسکتے ہیں۔ سعودی گزٹ نے باخبر سیکوریٹی ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہیکہ سعودی عرب نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گذشتہ چار ماہ کے دوران تقریباً 39,000 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ نام نہاد اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی چند دہشت گرد کارروائیوں میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے پر سعودی عوام اور معاشرہ میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT