Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / سعودی عرب سے 4,870 ہندوستانی واپس

سعودی عرب سے 4,870 ہندوستانی واپس

ہندوستانی ورکرس کو روزگار کے مسائل ، لوک سبھا میں حکومت کا بیان
نئی دہلی۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ سعودی عرب سے زائد از 4,870 ہندوستانی ورکرس وطن واپس ہوئے ہیں۔ انہیں وہاں روزگار کے مسائل پیدا ہوئے تھے اور گذر بسر میں مشکلات ہورہی تھیں۔ ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجی اُمور وی کے سنگھ نے کہا کہ اس وقت ہندوستانی ورکرس کا ایک گوشہ سعودی عرب کی دو بڑی کمپنیوں میں روزگار کے مسائل سے دوچار ہے۔ ان پریشان ورکرس کو ہندوستان واپس لانے میں حکومت نے اہم رول ادا کیا ہے۔ سعودی حکام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حکومت ہند نے ہندوستانی ورکرس کی وطن واپسی کی راہ ہموار کی۔ اب یہ عمل پورا ہوچکا ہے۔ اسی طرح اب تک 4,870 ہندوستانی ورکرس وطن واپس ہوئے ہیں۔ سعودی حکام نے ہندوستانی ورکرس کی مکمل مدد کی ہے اور انہیں اقامہ پر عائد ہونے والے جرمانہ میں راحت بھی دی ہے۔ ایگزٹ ویزا فراہم کرتے ہوئے واپسی کا ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جہاں کہیں ممکن ہوسکتا ہے، اب ورکرس کی اسپانسرس بھی منتقل کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT