Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب فوج شام بھیجنے کیلئے تیار

سعودی عرب فوج شام بھیجنے کیلئے تیار

رباط، 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب نے کہا کہ وہ اپنی خصوصی افواج کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش)کے خلاف جنگ کے لئے  شام بھیجنے کے لئے مصروف عمل ہے ۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کل صحافیوں سے کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج میں شامل ہونے کے لئے ملک میں ماہرین سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔تاہم ،انہوں نے خصوصی افواج کی تعداد کے بارے میں بتانے سے  انکار کیا۔ مسٹر الجبیر نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد گذشتہ پیر کو کہا تھا کہ ان کے درمیان بات چیت شام اور یمن پر مرکوز رہی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس کے خلاف مہم میں امریکی اتحادی افواج میں سعودی عرب کی خصوصی فورسز کو بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر نے بھی گزشتہ ہفتے شام میں زمینی جنگ میں شامل ہونے کی بات کی تھی لیکن خصوصی افواج کو بھیجنے کے سلسلے میں انہوں نے کسی طرح کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔اس پر امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے شام میں زمینی جنگ میں شامل ہونے کی اس تجویز کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT