Tuesday , July 17 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب : معلمین کیساتھ مار پیٹ کرنے پر 10 لاکھ جرمانہ

سعودی عرب : معلمین کیساتھ مار پیٹ کرنے پر 10 لاکھ جرمانہ

ریاض۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں استاد پرتشدد کرنے والے کو 10 لاکھ ریال جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے تحفظ کے حوالے سے وزیرتعلیم احمد الیسیٰ نے کہا ہیکہ وزارت کے ماتحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے معلمین پر حملہ،مارپیٹ،ہاتھ اٹھانا خطرناک جرم سمجھا جائے گا جس میں جرمانے اور قید کی سزا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیچر یا اسکول انتظامیہ کے کسی رکن پر ہاتھ اٹھانے والے کو ایک ملین ریال جرمانہ اور 10سال قید کی سزا دی جائے گی۔لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولز میں باڈی گارڈز تعینات کرنے سے متعلق سوال پر وزیرتعلیم نہ کہا یہ معاملہ زیرغور ہے اور تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیرتعلیم کہا کہ حکومت کڑی نگرانی کے نظام کو تعلیمی اداروں کی سطح تک وسیع کرتے ہوئے نگراں کیمرے لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔اس حوالے سے قانونی تقاضوں کومدنظر رکھنے کیلئے وزارت قانونی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے اور تمام تر قانونی پیچیدگیوں کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT