Tuesday , January 16 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب: میئرس سے مزید اموات

سعودی عرب: میئرس سے مزید اموات

ریاض 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کے دوران میئرس وائرس سے مزید دس افراد فوت ہوگئے ہیں، وزارت صحت کے ڈاٹا میں یہ بات بتائی گئی۔ وزارت کے بموجب تازہ اموات 6 تا 12 مارچ کے درمیان ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں جاریہ مہینے میئرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ مہینے اس وائرس کے نتیجہ میں مملکت میں 30 افراد ف

ریاض 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کے دوران میئرس وائرس سے مزید دس افراد فوت ہوگئے ہیں، وزارت صحت کے ڈاٹا میں یہ بات بتائی گئی۔ وزارت کے بموجب تازہ اموات 6 تا 12 مارچ کے درمیان ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں جاریہ مہینے میئرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ مہینے اس وائرس کے نتیجہ میں مملکت میں 30 افراد فوت ہوئے تھے ۔ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب میں اس وائرس کے اثرات زیادہ دکھائی دیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT