Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میںخطبۂ جمعہ کیلئے نئے ضابطہ اخلاق کی سفارش

سعودی عرب میںخطبۂ جمعہ کیلئے نئے ضابطہ اخلاق کی سفارش

حب الوطنی کی بھی اہمیت ، خطیب کی عمر کم از کم 40 سال مقرر کرنے پر زور
ریاض۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے ملک بھرکی مساجد کے ائمہ کرام بالخصوص جمعہ کے خطباء کیلئے نئے ضابطہ اخلاق کی سفارش کی ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت خطیب کی عمر کم سے کم 40 سال مقرر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔سعودی اخبارات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے ایک حالیہ اجلاس میں رکن شوریٰ انجینئر مفرح الزھرانی نے تجویز پیش کی کہ ملک بھر کی تمام جامع مساجد کے خطیب حضرات کیلئے ضابطہ اخلاق میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں۔ اس ضمن میں خطیب کی عمر کا خاص طورپر ذکر کیا گیا اور خطیب کی کم سے کم عمر چالیس سال کرنے کی سفارش کی ہے۔الزھرانی نے تجویز پیش کی کہ عمرہ کے چھ مواقیت میں ترقیاتی کاموں کو جلد اور بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن شوریٰ خلیفہ الدوسری نے تجویز دی کہ سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت مذہبی امور سے الگ کرکے اقتصادی کونسل سے مربوط کیا جائے۔ اجلاس میں نوجوانوں کو دہشت گردی، انتہا پسندی اور فکری بے راہ روی سے بچانے اور ان میں وطن سے محبت کے جذبات کو پروان چڑھانے کیلئے موثر اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی تمام زیرتعمیر وزیر تکمیل مساجد کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی سفارش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT