Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سعودی عرب میںپریشان خاتون کی واپسی

سعودی عرب میںپریشان خاتون کی واپسی

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں کو بیٹی سے ملادیا
حیدرآباد ۔ 13مارچ ( پی ٹی آئی) سعودی عرب میں آجر کی ہراسانی اور صحت کے مسائل سے دوچار ایک 45سالہ خاتون کی بحفاظت گھر واپسی عمل میں آئی ۔ پولیس نے سرگرم رول ادا کرتے ہوئے ایک ماں کو اپنی بیٹی سے ملادیا ۔ ڈی سی پی ( ساؤتھ زون ) وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 45سالہ خیرون بی کی بیٹی حمیدہ بیگم نے یکم مارچ کو پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ماں کو بچانے میں مدد کی خواہش کی ۔ خیرون بی گذشتہ سال 14ڈسمبر کو گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے ریاض سعودی عرب روانہ ہوئی ‘ وہ بلڈ پریشر ‘ شوگر اور تھائرائیڈ کے مسائل سے دوچار تھی۔ گذشتہ تین ماہ سے آجر بھی اسے ہراساں کررہا تھا اور اُس نے ہندوستان واپس بھیجنے سے انکار کردیا تھا ۔ پولیس نے ممبئی کے ایجنسی آفس کا پتہ چلایا اور ضروری کارروائی کی ہدایت دی ۔ چنانچہ ریاض میں اس ایجنسی کے برانچ آفس سے ربط قائم کرتے ہوئے خاتون کی ہندوستان واپسی یقینی بنائی گئی ۔ خیرون بی اور حمیدہ نے آج ڈی سی پی سے ملاقات کرتے ہوئے پولیس کی بروقت مداخلت پر اظہار تشکر کیا ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ پولیس اس ضمن میں بعض بروکرس / ایجنٹس کو گرفتارکرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT