Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں آئندہ سال معاشی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح

سعودی عرب میں آئندہ سال معاشی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح

ریاض ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنی حکومت کی ترجیحات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال سعودی عرب میں معاشی اصلاحات کا عمل شروع کیا جائے گا۔ حکومت نے ملک میں انسداد رشوت ستانی مہم کا آغاز کیا ہے اسی طرح انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ سال سے شروع کئے جانے والے معاشی اصلاحات کی حمایت کریں۔ نومبر کے اوائل میں شاہ سلمان کے فرزند اور ان کے وارث ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک کے اعلیٰ ترین شہزادوں، تاجروں اور عہدیداروں کو غیرمعمولی طور پر گرفتار کرکے نظربند کردیا تھا۔ ان پر مبینہ طور پر رشوت ستانی کے الزامات ہیں۔ ان میں سے کئی افراد نے اپنی رہائی کے عوض بھاری رقومات ادا کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ شاہ سلمان نے مزید کہا کہ ہم منصفانہ طور پر پوری سختی کے ساتھ کرپشن پر قابو پانے کا عہد کرچکے ہیں۔ 81 سالہ شاہ سلمان نے شعراء کونسل کی مشاورت سے قبل اپنی سالانہ 7 منٹ کی طویل تقریر کی۔ اس شعراء کونسل کے اجلاس میں ولیعہد شہزادہ کے علاوہ سعودی عرب کے ممتاز علماء اور مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے بھی شرکت کی۔ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کے والد کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے اس سال سماجی اصلاحات کا عمل شروع کرتے ہوئے خواتین کو آئندہ سال سے ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ سعودی عرب میں تھیٹروں پر عائد پابندی بھی اٹھائی جارہی ہے۔ لڑکیوں کو فزیکل تعلیم کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT