Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / سعودی عرب میں آئندہ ماہ اولین فیشن ویک

سعودی عرب میں آئندہ ماہ اولین فیشن ویک

لندن 20 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آئندہ ماہ اولین فیشن ویک منعقد کیا جائیگا جس میں نہ صرف عالمی بلکہ مقامی فیشن ڈیزائنرکی ملبوسات پیش کی جائینگی۔ یہ اعلان عرب فیشن کونسل نے کیا ہے ۔ آئندہ ماہ 26 سے 31 مارچ ریاض میں اس پہلے فیشن ویک کا اہتمام ایپیکس سینٹر میں کیا جارہا ہے ۔عرب فیشن کونسل کی صدر پرنس نورا بنت فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں سعودی حکام نے فیشن ویک کرنے کی اجازت دے دی، اور انہیں تحریری اجازت نامہ بھی موصول ہوچکا۔ عرب نیوز نے یہ اطلاع دی ۔کونسل نے سعودی عرب میں اسی سال اکتوبر میں دوسرا فیشن ویک منعقد کرنے کا اعلان کیاہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ ایک سال سے معاشرتی اصلاحاتی پروگرام جاری ہیں جن کے تحت اب تک وہاں پہلے خواتین کے میوزک کنسرٹ منعقد کیے جانے سمیت 35 برسوں بعد پہلی فلم کی بھی نمائش کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT