Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں ایرپورٹس کو خانگیانے کی جانب پیشرفت

سعودی عرب میں ایرپورٹس کو خانگیانے کی جانب پیشرفت

ریاض ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی شہری ہوا بازی کے حکام نے ایرپورٹس کو خانگیانے اعلان کیا ہے جس کی تکمیل 2020ء تک ہوجائے گی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہیکہ سعودی عرب اپنی معیشت کو ایسے محکمہ جات کے ذریعہ بھی مستحکم کرنا چاہتا ہے جہاں تیل کا کوئی عمل دخل نہ ہو۔ اب جبکہ یہ اعلان کیا جاچکا ہے تو اس جانب پیشرفت کیلئے 2016ء کے پہلے سہ ماہی میں ہی اقدامات کئے جائیں گے جس میں سب سے پہلے ملک کے دارالخلافہ کے سب سے بڑے ایرپورٹ سے شروعات کی جائے گی۔ سرکاری شہری ہوا بازی کے حکام نے یہ بات بتائی۔ 2016ء کے دوسرے اور تیسرے سہ ماہی میں سعودی مملکت بالترتیب شہری ہوا بازی سرویسیس سیکٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم کو خانگیانے کی جانب پیشرفت کرے گی اور اس طرح تمام خانگیائے ہوئے ایرپورٹس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سعودی سیول اسوسی ایشن کمپنی ہولڈنگ کی ہوگی جو 2020ء تک تمام علاقائی، ڈومیسٹک اور بین الاقوامی ایرپورٹس کو خانگیانے کا عمل مکمل کرلے گی۔

TOPPOPULARRECENT