Saturday , July 21 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں تین ہندوستانیوں کو سزائے موت سے بچا لیا گیا

سعودی عرب میں تین ہندوستانیوں کو سزائے موت سے بچا لیا گیا

ریاض ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین ہندوستانیوں کو جو سعودی عرب میں اپنے ہم وطن کے قتل کی پاداش میں سزائے موت کے منتظر تھے، انھیں اُن کی طرف سے بطور خون بہا تقریباً 133,200 امریکی ڈالر کی ایک ہندوستانی تاجر کی جانب سے ادائیگی کے بعد سزائے موت پر عمل آوری سے بچا لیا گیا ہے۔ یہ تین مجرمین 35 سالہ ایسل آئریتی، 33 سالہ مصطفے کنات اور 36 سالہ ایم شکیر ہیں جو تمام کیرالا کے متوطن ہیں، انھیں ریاض کی ال حائر جیل سے رہا کردیا گیا۔، جہاں وہ کرناٹک میں منگلور کے متوطن اشرف کے قتل کے بعد اپنی سزائے موت پر عمل آوری کے منتظر تھے۔ ان تینوں کو چہارشنبہ کو رہا کیا گیا اور وہ وطن کیلئے روانہ ہوئے جہاں آج پہنچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT