Friday , October 19 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں خانگی ٹیوشن جرم تین ہندوستانی ٹیچرز گرفتار

سعودی عرب میں خانگی ٹیوشن جرم تین ہندوستانی ٹیچرز گرفتار

ریاض، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں تین ہندوستانی ٹیچرز کو یہاں خانگی ٹیوشن دینے پر جو اس سلطنت میں غیرقانونی اور قابل تعزیر جرم ہے، حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عرب نیوز نے آج اطلاع دی کہ ریاض پولیس نے یہاں انٹرنیشنل انڈین اسکول کے ملازم تین ہندوستانی ٹیچرز کے مکان پر دھاوا کیا اور پایا کہ وہ خانگی ٹیوشنس کیلئے جمع اسٹوڈنٹس کے ساتھ تھے۔ اخبار نے کہا کہ کرناٹک کے محبوب پاشاہ، ٹاملناڈو کے محمد رفاعی اور اترپردیش کے توحید احمد صدیقی کو ترحیل جیل (ڈیپوٹیشن سنٹر) کو لیجایا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پرائیویٹ ٹیوشن غیرقانونی اور قابل سزا سرگرمی ہے۔ اسکول مینجمنٹ نے اس واقعہ پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اسکول کے پبلک ریلیشنس آفیسر سے محروس ٹیچروں کو تحویل سے نکالنے کی اپیل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT