Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / سعودی عرب میں خواتین کیلئے گاڑیوں کی نمائش

سعودی عرب میں خواتین کیلئے گاڑیوں کی نمائش

جدہ،12جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد یہاں کے لی مال میں پہلی بار صرف خواتین کے لئے گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیاگیا۔مال کے شوروم کو گلابی ،نارنجی اور پیلے رنگ کے غباروں سے سجایا گیا تھا جس کے سامنے خواتین تصویریں لے رہی تھیں ۔اس دوران ایک کار کی ڈرائیور سیٹ پر بیٹھی ایک خاتون نے اپنے چہرے پر نقاب پہنا ہوا تھا جبکہ ایک دیگر خاتون نے اپنی کار کی اسٹیرنگ کو فیروزی رنگ کے نیل پینٹ لگے ناخنوں والے ہاتھوں سے پکڑا ہوا تھا۔یہ نمائش کم ایندھن کی کھپت والی کاروں پر مرکوز تھی اور نئے گاہکوں کی مدد کے لئے خواتین کی بھی ایک ٹیم موجود تھی۔شوروم میں ‘ڈرائیور این شاپ’سلوگن کو عربی زبان میں لکھا گیا تھا۔نمائش کی چیف شریفہ محمد نے کہاکہ یہ سبھی جانتے ہیں کہ مال میں خریداری کرنے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔یہ پورا مال خواتین کے ذریعہ ہی چلایا جاتا ہے ۔سبھی کیشئر خواتین ہیں۔ریستوراں میں سبھی خواتین ہیں۔سعودی عرب کے سلطان محمد بن سلمان نے گذشتہ سال جون کے آخر میں شاہی حکم جاری کر کے خواتین کے کار چلانے پر لگی پابندی کو ختم کردیا تھا ۔اس سے پہلے سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جہاں پر خواتین کے کار چلانے پر پابندی تھی۔

TOPPOPULARRECENT