Wednesday , December 12 2018

سعودی عرب میں داعش کے 18 مشتبہ افراد گرفتار

ریاض ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے مملکت میں سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ عراق اور شام (داعش) کے چار سیلوں کا خاتمہ کردیا ہے اور ان سے وابستہ اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ ”گرفتار کیے گئے افراد میں پندرہ سعودی شہری ہیں جبکہ تین کا تعلق سودان اور یمن سے ہے”۔وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں داعش کے سیل مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ،الریاض اور القصیم کے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے۔مشتبہ افراد کے قبضے سے قریباً بیس لاکھ ریال کی نقدی بھی پکڑی گئی ہے۔گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے نام یہ ہیں۔ان میں نمبر ایک سے پندرہ تک سعودی شہری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT