Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں دنیا کاسب سے بڑا تفریحی شہر !،ویژن 2030 پر عمل

سعودی عرب میں دنیا کاسب سے بڑا تفریحی شہر !،ویژن 2030 پر عمل

دبئی ۔ 8 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی سطح پر سب سے بڑے ثقافتی اور تفریحی شہر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی دارالحکومت ریاض کے جنوب مغرب میں واقع علاقے القِدِّہ میں 334 مربع کلومیٹر کے رقبے پر ہوگا۔منصوبے میں ایک بڑا سفاری پارک بھی شامل ہو گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ سلمان جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہر ایک اہم ثقافتی سنگِ میل ثابت ہونے کے علاوہ مملکت میں مستقبل کی نسل کی تفریحی ، ثقافتی اور سماجی ضروریات پوری کرنے کا مرکز بھی ہوگا۔سعودی نائب ولی عہد نے واضح کیا کہ یہ پُر عزم منصوبہ سعودی عرب کے پروگرام ویژن 2030 کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ منصوبے کا سنگِ بنیاد 2018 کے اوائل میں رکھا جائے گا جب کہ اس کے پہلے مرحلہ کا افتتاح 2022 میں کر دیا جائے گا۔ امید ہے کہ یہ منصوبہ معاشرتی ترقی اور خوش حالی لانے کے علاوہ دارالحکومت ریاض کو زندگی گزارنے کے لیے دنیا کے 100 بہترین شہروں کی فہرست میں بھی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مذکورہ منصوبہ مستقبل کی مہم جوئی کا دارالحکومت ہونے کے لحاظ سے دنیا بھر کے زائرین کے لیے کشش کا مرکز ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT