Wednesday , September 19 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں دو ہندوستانی ورکرس کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب

سعودی عرب میں دو ہندوستانی ورکرس کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب

ریاض ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں دو ہندوستانی ورکرس کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع الرومہ میں واقع ہالی ڈے ریزارٹ کے کمرے میں یہ نعشیں برآمد ہوئیں۔ یہاں سکیورٹی گارڈس کو کمرے سے شراب اور بدبو محسوس ہونے پر اُس نے پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس نے کمرے ک

ریاض ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں دو ہندوستانی ورکرس کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع الرومہ میں واقع ہالی ڈے ریزارٹ کے کمرے میں یہ نعشیں برآمد ہوئیں۔ یہاں سکیورٹی گارڈس کو کمرے سے شراب اور بدبو محسوس ہونے پر اُس نے پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ دیا اور یہاں دو ہندوستانی ورکرس کی نعشیں مسخ شدہ حالت میں پائی گئیں جن کی عمریں تقریباً 30 تا 40 سال کی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا نہیں لگتا کہ کسی نے اُنھیں ہلاک کیا ہے ۔ اس واقعہ کے پس پردہ مجرمانہ محرکات کا امکان مسترد کردیا گیا ہے ۔ موت کی وجہ معلوم کرنے دونوں کی نعشیں فارنسک معائنہ کیلئے روانہ کردی گئیں ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیدار نے دو ورکرس کی موت کی توثیق کی تاہم کہا کہ اس معاملے میں ہندوستانی مشن کو تفصیلات نہیں ملی ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ ہندوستانی سفارتخانہ مرنے کی وجوہات معلوم کرنے اور مہلوکین کے ارکان خاندان کو ممکنہ مدد فراہم کرنے میں حکام کا بھرپور تعاون کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT