Tuesday , December 11 2018

سعودی عرب میں دہشت گردی کے 15 مجرمین کو سزاء

ریاض ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک عدالت نے گذشتہ روز بشمول 14 سعودی اور ایک اردنی شہری 15 افراد کو دہشت گرد سرگرمیوں میں حصہ لینے کے جرم پر 16 سال کی سزائے قید دی ہے۔ یہ 15 افراد ان 30 افراد کے گروپ میں شامل ہے جو تکثیری نظریات پر عمل پیرا تھا۔ اسکولوں میں طلبہ کے داخلوں کو روک رہا تھا۔ علاوہ ازیں ان کے پاس ایسے فائلس پائے گئے جن

ریاض ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک عدالت نے گذشتہ روز بشمول 14 سعودی اور ایک اردنی شہری 15 افراد کو دہشت گرد سرگرمیوں میں حصہ لینے کے جرم پر 16 سال کی سزائے قید دی ہے۔ یہ 15 افراد ان 30 افراد کے گروپ میں شامل ہے جو تکثیری نظریات پر عمل پیرا تھا۔ اسکولوں میں طلبہ کے داخلوں کو روک رہا تھا۔ علاوہ ازیں ان کے پاس ایسے فائلس پائے گئے جن میں اسلحہ و بارودی اشیاء کی تیاری کے طریقے بتائے گئے تھے۔ دہشت گردی کی مدد، دہشت گرد تنظیموں کے نام وغیرہ شامل تھے اور وہ القاعدہ کیمپوں میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے اور بیرونی ممالک میں جہاد کرنے کیلئے نوجوانوں کو اکسا رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT