Monday , May 28 2018
Home / دنیا / سعودی عرب میں رشوت کیخلاف مہم پر اندیشہ صورتحال پر امریکہ کی کڑی نظر، ٹلرسن کا ادعا

سعودی عرب میں رشوت کیخلاف مہم پر اندیشہ صورتحال پر امریکہ کی کڑی نظر، ٹلرسن کا ادعا

دانانگ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے آج کہا کہ سعودی عرب میں رشوت ستانی کے ملزم چند اہم شخصیات کے خلاف جاری اجتماعی کارروائیوں سے بعض اندیشوں اور تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 ارب امریکی ڈالر مالیتی مبینہ ہیرپھیر و غبن کے ضمن میں اس خلیجی ملک میں جاری سخت ترین تحقیقات پر واشنگٹن اپنی قریبی نظر رکھا ہوا ہے۔ ویتنام کے شہر دانانگ میں لینڈنگ سے قبل صحیفہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹلرسن نے کہا کہ سعودی عرب میں رشوت کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم اچھے ارادہ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا اپنا نظریہ ہیکہ اس سے بعض اندیشے اور تشویش پیدا ہوئی ہے اور یہ اس وقت تک ہوگا جب ہم قریب سے یہ نہیں دیکھ لیتے کہ ان افراد کے ساتھ کس طرح نمٹا جارہا ہے‘‘۔ مملکت سعودی عرب کی جدید تاریخ میں 100 ارب ڈالر کے غبن اور رشوت ستانی کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی تحقیقات کے ضمن میں 200 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT