Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں زائد از 1300 تارکین وطن مشرف بہ اسلام

سعودی عرب میں زائد از 1300 تارکین وطن مشرف بہ اسلام

ریاض ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہجری سال 1437 کے پہلے نصف تک سعودی عرب میں 1302 تارکین وطن مشرف بہ اسلام ہوگئے۔ ریاض کے کوآپریٹیو آفس فار کال، گائیڈنس اینڈ ایجوکیشن آف کمیونٹیز کی جانب سے آج یہ اعلان کیا گیا جبکہ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ آفس کے ڈپٹی جنرل سپروائزر عبدالکریم الجسیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت دنیا کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں غیرمسلم ایشیائی شہری موجود ہیں جن کا تعلق ہندوستان، فلپائن، ایتھوپیا، سری لنکا، امریکہ، اٹلی، یوگانڈہ، نیپال، کینیا، مصر، چین، جرمنی، نیدرلینڈس، برطانیہ، نائجیریا، اریٹریا، گھانا، مڈغاسکر، ویتنام اور جنوبی افریقہ سے ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT