Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / سعودی عرب میں سنیما گھروں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب میں سنیما گھروں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

ریاض ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت کا کہنا ہے آئندہ سال کے آغاز میں عوامی سنیما گھروں پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔سعودی وزیر برائے ثقافت و اطلاعات عواد بن صالح العوّاد کا کہنا ہے کہ ریگولیٹرز نئے سنیما گھروں کو لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں۔وزارت ثقافت و اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں عواد بن صالح العوّاد نے کہا ہے کہ ’امید ہے کہ آئندہ سال مارچ 2018 میں پہلا سنیما کھل جائے گا۔‘اس فیصلے کو سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں شہریوں کے لیے تفریح اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے فراہم کیے جانے والے مواقع کے سلسلے میں شروع کی گئی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ جاریہ سال کے آغاز میں سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی تھی اور اگلے سال سے خواتین کے کھیلوں کے اسٹیڈیمس میں جانے کی اجازت دینے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ وزارت ثقافت و اطلاعات کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 35 سال کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں کمرشیل سنیما گھروں کو کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔بیان کے مطابق حکومت سنیما گھروں کو لائسنس کے اجرا کرنے کا کام جلد شروع کرے گی۔خیال رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے ملک میں کئی اصلاحات کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT