Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں سگریٹ نوشی پر پابندی

سعودی عرب میں سگریٹ نوشی پر پابندی

ریاض ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں سگریٹ نوشی کی ممانعت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دفاتر ، تعلیمی اداروں ، کارخانوں اور عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر بھی پابندی ہو گی اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اداروں کو 20ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
بیت المقدس میں مزید 82 یہودی مکانات
بیت المقدس۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کیلئے 82 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات شمالی بیت المقدس میں قائم ’’رمات شلومو‘‘ نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیراہتمام قائم کردہ پلاننگ و ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمات شلومو کالونی میں یہودی آباد کاروں کیلئے جلد 82 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ رمات شلومو میںیہودی آباد کاروں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان 2010ء میں کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT