Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں شدید بارش ، 12 افراد بشمول 6 بچے ہلاک

سعودی عرب میں شدید بارش ، 12 افراد بشمول 6 بچے ہلاک

ریاض ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے بموجب گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے بحراحمر کے ساحل پر واقع سعودی شہر میں کم از کم 12 افراد بشمول 6 بچے گذشتہ دو دن کے دوران ہلاک ہوگئے۔ آج ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ سرکاری عہدیداروں نے ٹوئیٹر پر مزید ہلاکتوںکا انکشاف کیا۔ 6 بچے صوبہ یانگو میں اور جدہ کے مضافات میں ژالہ باری سے ہلاک ہوئے۔ کچھ لوگ سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ زبردست بارش اور تیز رفتار آندھی سے مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور صوبہ تبوک بھی متاثر ہوئے۔ جاریہ ہفتہ مسلسل تیسرے دن اسکولس اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT