Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں علماء کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ،نئے ارکان کی شمولیت

سعودی عرب میں علماء کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ،نئے ارکان کی شمولیت

ریاض ۔3 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے مملکت کے سرکاری علماء بورڈ کی تشکیل نو کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مجلس شوریٰ میں کئی نئے ارکان کی شمولیت کا بھی فیصلہ کیا ہے۔’العربیہ‘کے مطابق سعودی عرب میں جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ سپریم علماء￿  کونسل کی تشکیل نو کی جائے گی۔ مجلس شوریٰ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد آل عمرو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کی جگہ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کو مجلس شوریٰ کا چیئرمین، ڈاکٹر محمد بن امین احمد الجفری کو وائس چیئرمین اور ڈاکٹر یحییٰ بن عبداللہ بن عبدالعزیز الصمعان کو چیئرمین کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔نئے فرمان کے تحت وزیر برائے لیبر سماجی ترقی مفرج الحقبانی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کی جگہ علی الغفیص کو وزارت بہبود آبادی کا قلم دان سونپا گیا ہے۔کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل صالح بن منبع بن صالح الخلیوی اور ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نائف بن ھشال الرومی کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت عبدالرحمان بن محمد السدحان کو شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT