Wednesday , January 24 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں فیملی ویزٹ ویزا کی مدت صرف 6 ماہ

سعودی عرب میں فیملی ویزٹ ویزا کی مدت صرف 6 ماہ

ریاض /26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے نئے قواعد جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی ویزٹ ویزا کی مدت صرف 6 ماہ کی ہوگی یا 180 دن کی ہوگی ۔ آن لائین پیپر نے سرکاری ترجمان کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے ۔ فیملی ویزٹ ویزا کی مدت کا آغاز سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی ہوگا اور پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر اس کا رجسٹر

ریاض /26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے نئے قواعد جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی ویزٹ ویزا کی مدت صرف 6 ماہ کی ہوگی یا 180 دن کی ہوگی ۔ آن لائین پیپر نے سرکاری ترجمان کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے ۔ فیملی ویزٹ ویزا کی مدت کا آغاز سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی ہوگا اور پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر اس کا رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ لفٹیننٹ کرنل احمد بن فہد ال لوہدان نے کہا کہ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے حال ہی میں فیملی ویزا اکسٹنشن سرویس شروع کی ہے ۔ جہاں شہریوں یا غیر مقیم افراد اپنا ویزا الکٹرانکلی توسیع کراسکتے ہیں ۔ قبل ازیں اس سال کے اوائل میں وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف غیر مقام ورکرس کو اپنے رشتہ داروں کے ویزٹ ویزا کو 2014 کے اختتام تک تجدید کرانے کی اجازت دی تھی ۔ اس شاہی خاندان کے فرمان کی تمام غیر مقیم شہریوں نے ستائش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT