Tuesday , December 18 2018

سعودی عرب میں مشتبہ دہشت گردی کے الزام میں 135 افراد گرفتار

ریاض 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے آج کہا کہ دہشت گرد داعش کے خلاف فضائی حملوں میں مملکت کی شمولیت کے بعد سے اس نے تقریبا 135 مشتبہ افراد کو دہشت گردی کے جرائم میں گرفتار کیا ہے ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کو فضائی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا نشانہ بننا پڑسکتا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا کہ مشتبہ

ریاض 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے آج کہا کہ دہشت گرد داعش کے خلاف فضائی حملوں میں مملکت کی شمولیت کے بعد سے اس نے تقریبا 135 مشتبہ افراد کو دہشت گردی کے جرائم میں گرفتار کیا ہے ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کو فضائی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا نشانہ بننا پڑسکتا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا کہ مشتبہ افراد میں 26 بیرونی شہری شامل ہیں۔ ان میں 16 شامی باشندے اور تین یمنی ہیں ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے یہ منصور الترکی کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ ترکی نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی گرفتاریاں کب عمل میں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محروسین کا مشتبہ گروپس سے تعلق ہے اور وہ دہشت گردی میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلی سکیوریٹی اور استحکام کو متاثر کرنے کی کئی کوششوں کے بعد ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 مشتبہ افراد لڑائی کے مقامات کو گئے تھے ۔ انہوں نے تخریب کار گروپس میں شمولیت اختیار کی اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت حاصل کی جس کے بعد وہ مملکت کو واپس آئے تاکہ یہاں عدم استحکام پیدا کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر 54 افراد کو تخریب کار گروپس کی مدد کیلئے فینانس فراہم کرنے ‘ رکروٹمنٹ ‘ تشہیر اور دھماکو مادے تیار کرنے کے سلسلہ میں ماخوذ کیا گیا ہے ۔ 17 مشتبہ افراد کو عوامیہ میں سکیوریٹی فورسیس پر مسلح حملے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ علاقہ دمام شہر کے مغرب میں واقع ہے ۔ عوامیہ میں ماضی میں سکیوریٹی فورسیس اور شیعہ اقلیتی برادری مظاہرین کے مابین ٹکراؤ ہوا تھا ۔ جنرل منصور الترکی نے کہا کہ مشتبہ بیرونی افراد جو گرفتار کئے گئے ہیں ان میں مصر ‘ لبنان ‘ افغانستان ‘ ایتھوپیا اور بحرین کا بھی ایک ایک شہری شامل ہے ۔ ایک شہری کی قومیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب گذشتہ مہینوں میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات ‘ اردن اور بحرین نے امریکہ کی زیر قیادت داعش کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT