Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ ، دو گرفتار

سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ ، دو گرفتار

حیدرآباد ۔ /19 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے غیرقانونی طور پر مین پاور کنسلٹنسی چلانے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ سید جاوید ساکن ناچارم جو ارشد ٹراویلس حبشی گوڑہ کا مالک ہے وہ اپنے دوست محمد توصیف کے ہمراہ کئی نوجوانوں سے رقومات حاصل کرکے انہیں سعودی عرب ملازمت کے ویزے پر بھیجنے کا دعویٰ کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ جاوید سابق میں عارف خان جو ارشد ٹراویلس چلاتا تھا کے پاس ملازمت کیا کرتا تھا اور وہاں سے نوکری چھوڑنے کے بعد وہ خود نوجوانوں کو سعودی بھیجنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ اس سلسلے میں 42 افراد سے 12 لاکھ روپئے اور ان کے پاسپورٹس حاصل کئے اور انہیں خلیج ممالک بھیجنے سے قاصر رہا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا جبکہ ان کے پاس امیگریشن شعبہ سے کسی بھی قسم کا لائسنس موجود نہیں ہے ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار نوجوانوں کے قبضے سے 5 پاسپورٹ اور دو موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے انہیں حبیب نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT