Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے شامی مجرم کو سزائے موت

سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے شامی مجرم کو سزائے موت

ریاض 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عہدیداروں نے آج ایک شامی شہری کا جو مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم ثابت ہوا تھا، سر قلم کردیا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے بموجب یہ مملکت سعودی عرب میں نئے سال کے آغاز کے بعد تیسری سزائے موت ہے۔ محمد ال مہمید کو بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ سرکاری خبررساں ادارہ ایس پی اے (اسپا) میں وزارت داخلہ کا بیان شائع کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT