Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں موسلادھار بارش اور آندھی، 2 افراد ہلاک

سعودی عرب میں موسلادھار بارش اور آندھی، 2 افراد ہلاک

ریاض۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مکتہ المکرمہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے یونیورسٹیز اور اسکولس کو بندکردینا پڑا۔ اس کے علاوہ برقی کھمبے گرنے اور اس کی زد میں آنے سے 2 افراد کی موت ہوگئی۔شمال مشرقی صوبہ حیل میں دو بچے لاپتہ بتائے گئے ہیں اور تیسرے بچے کو بچا لیا گیا جو سیلاب میں گھر گیا تھا۔ سعودی عرب کے ایمرجنسی ریسپانس عملہ نے شدید بارش کے پیش نظر عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سعودی عرب میں 2009ء میں سیلاب نے کافی تباہی مچائی تھی۔ سوشیل میڈیا پر عوام سیلاب کے باعث زیرآب سڑکوں اور دیگر تصاویر کا تبادلہ کررہے ہیں۔ اس دوران پڑوسی متحدہ عرب امارات کے نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی اینڈ سسمولوجی نے کہا کہ یہاں جمعہ کو بارش کی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT