Tuesday , December 11 2018

سعودی عرب میں میرس سے غیرملکی شہری کی موت

جدہ ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے شہر جدہ میں میرس سے ایک غیرملکی شہری کی موت ہوگی اور حکام نے اس تنفسی عارضہ کے پھیلاؤ پر اندیشوں کا شکار نہ ہونے کی عوام سے خواہش کی ہے ۔ وزرات صحت کے مطابق ایک 70 سالہ شخص کی موت کے بعد میرس سے ہلاک ہونیو الوں کی جملہ تعداد 69 ہوگئی ہے ۔ اس انفیکشن کے 4نئے کیسس بھی سامنے آئے اور ان کی جملہ تعداد 194 ہوگئی ۔ میرس کا شکار بننے والے شہری کی قومیت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ میرس کا ٹیکہ دریافت نہ ہونے کی وجہ سے مشکل ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT