Thursday , January 18 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں میرس وائرس سے مزید 2 اموات

سعودی عرب میں میرس وائرس سے مزید 2 اموات

ریاض۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے بموجب مہلک وائرس میرس سے متاثرہ مزید 2 مریض آج فوت ہوگئے۔ ایک سعودی شہری ریاض میں اور دوسرا جدہ میں فوت ہوگیا۔ میرس وائرس ستمبر 2012ء سے سعودی عرب میں پھیلا ہوا ہے اور اس کا سراغ ریاض، جدہ اور مکۂ معظمہ میں ملا ہے۔ ان شہروں میں ہونے والی اموات کو شامل کرلینے پر سعودی عرب میں تاحال 323 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ میرس کا علاج ٹیکہ ایجاد ہوچکا ہے، لیکن ابھی اس وائرس کے پھیلنے کی وجوہات واضح نہیں ہوسکیں۔ میرس وائرس سارس وائرس کی قسم سے تعلق رکھتا ہے جس سے پہلے زکام ہوتا ہے اور بعد ازاں تنفس کا شدید مرض لاحق ہوجاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT