Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

ریاض۔13جنوری(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں خواتین نے اسٹیڈیم میں جا کر مردوں کا میچ دیکھ کر ایک نئی تاریخ کر دی اور یہ پہلا موقع تھا کہ سعودی عرب میں خواتین نے اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھا۔گزشتہ سال مرکزی اسپورٹس حکام نے اعلان کیا تھا کہ 2018 سے ریاض، جدہ اور دمام میں خاندان کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔جدہ میں سعودی پریمیئر لیگ کے میچ میں ال اہلی اور ال باتن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں خواتین نے اپنے بچوں، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ہمراہ اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھ کے نئی تاریخ رقم کردی۔روایتی کالے عبایا میں ملبوس خواتین نے افراد خاندان کے ہمراہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آنے والوں کا استقبال کیا۔میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں آنے والی خاتون نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا لیکن بروقت یہ فیصلہ کر لیا گیا اور مجھے امید ہے کہ مستقبل خواتین کیلئے اور بھی زیادہ خوبصورت ہو گا۔یاد رہے کہ قدامت پسند ملک تصور کیے جانے والے سعودی عرب نے حالیہ عرصے میں خصوصاً خواتین کے حوالے سے چند اہم فیصلے کرتے ہوئے ملک کو روشن خیالی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش شروع کی گئیں اور خواتین کو مخلوط عوامی اسپورٹنگ مقابلوں میں شرکت کی پہلی مرتبہ اجازت دی گئی۔
بارسلونا 5-0 سے کامیاب

TOPPOPULARRECENT