Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں وائرس میرس سے تاحال 67 افراد ہلاک

سعودی عرب میں وائرس میرس سے تاحال 67 افراد ہلاک

جدہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عودی عرب کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے آج اعلان کیاکہ میرس وائرس سے دارالحکومت ریاض میں ایک اور موت واقع ہوگئی جس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر ہلاکتوں کی جملہ تعداد 67 ہوگئی۔ 57 سالہ سعودی شہری طویل مدت سے علیل تھا جو آج فوت ہوگیا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ دو اور سعودی شہری مشرق وسطیٰ کے تنفس کے مر

جدہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عودی عرب کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے آج اعلان کیاکہ میرس وائرس سے دارالحکومت ریاض میں ایک اور موت واقع ہوگئی جس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر ہلاکتوں کی جملہ تعداد 67 ہوگئی۔ 57 سالہ سعودی شہری طویل مدت سے علیل تھا جو آج فوت ہوگیا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ دو اور سعودی شہری مشرق وسطیٰ کے تنفس کے مرض میں مبتلا ہیں۔

جن میں سے ایک 51 اور دوسرا 90 سال کا ہے۔ تاحال سعودی عرب نے میرس وائرس سے 179 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں 2012 ء سے یہ وباء جاری ہے۔ ابتداء میں اِس وائرس کا زور صرف مشرقی علاقہ میں تھا لیکن اب یہ کئی علاقوں میں پھیل گیا ہے۔ جدہ میں 11 نئے مریضوں کی حالیہ ہفتوں میں اطلاع ملی ہے جس کی وجہ سے عوام میں دہشت پھیل گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT