Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں وزیر صحت برطرف کردئے گئے

سعودی عرب میں وزیر صحت برطرف کردئے گئے

ریاض 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے وزیر صحت احمد الخطیب کو برطرف کردیا ہے اور انہوں نے ایک کا رگذار کو ان کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ سرکاری میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ سعودی پریس ایجنسی نے وزیر صحت کی برطرفی کی وجوہات نہیں بتائی ہیں تاہم کہا کہ شاہ سلمان نے منسٹر آف اسٹیٹ محمد الشیخ کو کارگذار وزیر صحت نامزد کردیا ہے ۔ سعودی نیوز ویب سائیٹ سبق نے کہا کہ خطیب کو ان کی ناکامیوں کی وجہ سے بدلا گیا ہے جو ملک کے جنوب میں واقع دواخانوں سے نمٹنے میں ہوئی تھیں۔ اس ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ کا کوئی ذریعہ نہیں بتایا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT