Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب میں ویڈیو کالز پر پابندی ختم

سعودی عرب میں ویڈیو کالز پر پابندی ختم

 

ریاض۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں وائس اور ویڈیو کالز کیلئے استعمال کی جانے والی ایپس جیسے وٹس ایپ اور اسکائپ پر سے پابندی چہارشنبہ کی نصف شب سے ختم ہوگئی۔ یہ فیصلہ معیشت اور پیداوار کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ وزارت کمیونکیشن کا کہنا ہیکہ صارفین انٹرنیٹ واٹس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) کا استعمال چہارشنبہ سے کرسکیں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں وی او آئی پی پر پابندی عائد تھی۔ یہ پابندی سعودی دوقت کے مطابق آج چہارشنبہ کی نصف شب سے ختم ہوجائے گی۔ کچھ دن قبل ہی سعودی عرب میں سنیپ چیٹ پر الجزیرہ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا تھا۔ قطر کا سعودی عرب سمیت عرب ریاستوں بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تنازعہ جاری ہے۔ سعودی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے تمام ٹیلیکام کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ ان قوانین پر عمل 2013ء سے کریں۔ تاہم اب وزارت کمیونیکیشن کا کہنا ہیکہ پابندی ہٹانے سے ڈیجیٹل کاروبار بڑھے گا اور آپریشنل قیمتوں میں کمی آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT