Wednesday , October 17 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں پاکستانی تنظیم الفرقان کے اثاثے منجمد

سعودی عرب میں پاکستانی تنظیم الفرقان کے اثاثے منجمد

جدّہ ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارتِ داخلہ نے دہشت گردی کی لڑائی کے لئے سرمایہ اکھٹا کرنے کی کوششوں پر ایک پاکستانی رفاہی ادارے الفرقان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ اس تنظیم کے ساتھ سعودی باشندوں کے لین دین پر بھی پابندی ہو گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ الفرقان کی م

جدّہ ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارتِ داخلہ نے دہشت گردی کی لڑائی کے لئے سرمایہ اکھٹا کرنے کی کوششوں پر ایک پاکستانی رفاہی ادارے الفرقان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ اس تنظیم کے ساتھ سعودی باشندوں کے لین دین پر بھی پابندی ہو گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ الفرقان کی مالی امداد کے خلاف مشترکہ کاروائی کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسی تنظیموں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے، جو رفاہی سرگرمیوں کی آڑ میں دہشت گردی کیلئے سرمایہ اکھٹا کرتی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو اعلان کیا کہ واشنگٹن و ریاض نے پاکستان کی اس تنظیم پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، یہ اقدام ایسی شہادتوں کے انکشاف کے بعد کیا گیا کہ اس تنظیم کی جانب سے القاعدہ، طالبان اور لشکرِ طیبہ کی طرز کی دہشت گرد تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT