Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ورکرس کیلئے ہیلپ لائن

سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ورکرس کیلئے ہیلپ لائن

شکایات کی یکسوئی کے لیے حکومت اترپردیش کا اقدام
لکھنو ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت اترپردیش نے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہندوستانی ورکرس کے افراد خاندان کے لیے ہیلپ لائن شروع کی ہے جو کہ معاشی مشکلات کے باعث ہندوستان واپس آنے سے قاصر ہیں ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو کی ہدایت پر ریاستی محکمہ غیر مقیم ہندوستانیاں ( این آر آئیز ) نے اترپردیش کے متوطن ہندوستانی ورکرس کے لیے ہیلپ لائن نمبر فراہم کیا ہے جو کہ سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں ۔ 24 گھنٹے کارکرد ہیلپ لائن کا نمبر 91-8005140000 ہے ۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ہیلپ لائن کے ذریعہ موصولہ شکایات کو مرکزی حکومت کے تعاون سے یکسوئی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کل کہا تھا کہ سعودی عرب میں ہندوستانی ورکرس کی کثیر تعداد مشکل حالات سے دوچار ہے جو کہ روزگار سے محروم ہونے کے باعث غذائی اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہے اور حکومت انہیں واپس ہندوستان لانے کی کوشش میں ہے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب خلیج میں معاشی بحران کے نتیجہ میں تقریبا 10 ہزار ہندوستانی ورکرس متاثر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT