Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کو شہریت نہیں ملے گی؟

سعودی عرب میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کو شہریت نہیں ملے گی؟

ریاض ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت داخلہ میں سیول معاملات سے متعلق شعبے نے وضاحت جاری کی ہے کہ مملکت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی۔ سیول افئیرز شعبے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک افواہ کی تردید کی جس کے مطابق سعودی شاہی خاندان نے سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شعبے کے ترجمان محمد الجسار کا کہنا تھا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو باضابطہ طور پر وزراء کونسل کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ سوشل میڈیا پر سعودی شہریت کا مسئلہ اٹھایا گیا۔ترجمان نے اس جھوٹی اطلاع کو پھیلانے کے لئے سرکلر کے استعمال پر تنقید کی۔ اس سرکلر کو بالکل شاہی فرمان کی طرز پر تیار کرکے پیش کیا گیا تھا اور اس میں ایک جھوٹی خبر کو درج کر کے سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT