Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں ڈرون طیاروں کی پرواز پر پابندی

سعودی عرب میں ڈرون طیاروں کی پرواز پر پابندی

ریاض۔ 5 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ڈرون طیاروں کی پروازوں پر پابندی عاید کردی گئی ۔ سعودی شہری دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں میں لگے جدید ترین کیمرے جاسوسی کے مقاصد کیلئے استعمال ہونے کے ساتھ معمول کی پروازوں کیلئے بھی خطرہ کا موجب ہیں۔ لہٰذا ڈرون طیاروں کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جاسوسی کی روک تھام اور مملکت میں پروازوںکے تحفظ کے تناظر میں ڈرون طیاروں پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ دفاع کے عہدیدار نے کہاکہ ہر سائز، شکل اور قسم کے ڈرون طیاروں پر پابندی کا مقصد سعودی عرب کی فضا کو محفوظ بنانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT