Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں کیرالا کے 82سالہ عازم عمرہ لاپتہ

سعودی عرب میں کیرالا کے 82سالہ عازم عمرہ لاپتہ

جدہ ۔24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ایک 82سالہ عازم عمرہ سعودی عرب میں لاپتہ ہوگئے ہیں‘ وہ تین ماہ سے لاپتہ ہیں ‘ میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ عازم عمرہ کی شناخت کیرالا کے محمد رشید مصطفیٰ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہ تین ماہ قبل عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے اور واپس نہیں ہوئے ۔ ان کے رشتہ دار ہنوز انہیں تلاش کررہے ہیں ۔ عرب نیوز نے ان کے رشتہ دار کے حوالہ سے لکھا ہے کہ رشتہ داروں کے ساتھ وہ حرم شریف میں موجود تھے لیکن اچانک وہ وہاں سے غائب ہوگئے ۔27اپریل کو عمرہ گروپ کے ساتھ سعودی عرب پہنچے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT