Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں ہندوستان سے 1800 نرسیس کا تقرر

سعودی عرب میں ہندوستان سے 1800 نرسیس کا تقرر

دوبئی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے جہاں تربیت یافتہ نرسیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے، 2100 نرسیس کا تقرر کیا ہے جن میں 1800 ہندوستانی ہیں۔ یہ نرسیس پورے سعودی عرب کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں خدمات انجام دیں گی۔ اُن سے ایک سال کا قابل تجدید معاہدہ کیا گیا ہے۔ نرسیس ہندوستان اور فلپائن سے اپنے فرائض انجام دینے کے لئے اندرون ایک ماہ سعودی عرب پہونچ جائیں گی۔ ڈائرکٹر وزارت صحت شعبہ نرسنگ الہام سندی کے حوالہ سے سعودی گزٹ میں یہ خبر شائع کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT