Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / سعودی عرب میں یوگا اِسپورٹس میں شامل

سعودی عرب میں یوگا اِسپورٹس میں شامل

نئی دہلی۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوگا کو فروغ دینے وزیراعظم نریندر مودی کے پراجیکٹ کو زبردست تقویت ملی جب سعودی عرب نے آج اعلان کیا کہ قدیم زمانہ سے ہندوستان میں جاری یہ جسمانی وزرش ایک قسم کی اسپورٹس سرگرمی سے تعلق رکھتی ہے۔ سعودی وزارت صنعت و تجارت نے یوگا کو اسپورٹس سرگرمیوں کی فہرست میں شامل رکھا ہے جس کے بعد اس اسلامی مملکت کے شہریوں کو حکومت سے لائینس کے وصول کے ذریعہ یوگا پر عمل اور اس کی تشہیر کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔ اقوام متحدہ نے دو سال قبل 2015ء میں 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دیا تھا اور سعودی عرب میں ہندوستانی سفارتی مشن نے کئی ہندوستانی اسکولس میں یوگا پروگراموں کا اہتمام کیا تھا۔ نوف المرواعی یوگا کا درس دینے والی سعودی عرب کی پہلی ٹیچر بن گئیں اور انہیں اس مملکت میں یوگا کے فروغ کی کوششوں میں نمایاں مقام حاصل ہوگیا ہے۔ دین اسلام کی سرزمین سعودی عرب میں رونما ہونے والی اس اہم پیشرفت سے صرف دو دن قبل ہندوستانی ریاست جھارکھنڈ میں یوگا کرنے والی ایک مسلم لڑکی کو اس کی برادری کے افراد نے ہراسانی کا شکار بنایا تھا اور مقامی اسلامی علماء نے اس لڑکی کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔ یوگا گرو رام دیو کے ساتھ جسمانی ریاض کرنے والی لڑکی رفعیہ نے دعویٰ کیا کہ یوگا کو غیراسلامی تصور کرنے والے افراد اس کو گزشتہ تین سال سے ہراساں کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT