Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں 32 ہندوستانی خاتون ورکرس کو دھوکہ

سعودی عرب میں 32 ہندوستانی خاتون ورکرس کو دھوکہ

جدہ ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی 32 خواتین کو سعودی عرب نے ایک گھر کے اندر کئی مہینوں تک پناہ لینے کے بعد اپنے وطن جانے کی پریشانی اور مسئلہ لاحق ہوگیا ہے۔ ان خواتین کو سعودی عرب میں ملازمت دینے کا لالچ دے کر یہاں لایا گیا تھا لیکن ان میں سے بعض خواتین کو خادماؤں کے طور پر ملازمت دی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ عہدیداروں نے ان خواتین کو

جدہ ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی 32 خواتین کو سعودی عرب نے ایک گھر کے اندر کئی مہینوں تک پناہ لینے کے بعد اپنے وطن جانے کی پریشانی اور مسئلہ لاحق ہوگیا ہے۔ ان خواتین کو سعودی عرب میں ملازمت دینے کا لالچ دے کر یہاں لایا گیا تھا لیکن ان میں سے بعض خواتین کو خادماؤں کے طور پر ملازمت دی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ عہدیداروں نے ان خواتین کو لانے والی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کا پتہ چلانے کی کوشش کی ہے۔ ان خواتین کو اقامہ دینے والے کفیل زیادہ تر ریاض میں رہتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہیکہ ان خادماؤں کو حاصل کرنے کیلئے انہوں نے جو رقم خرچ کی تھی وہ ادا کی جائے۔ یہ رقم 16000 تا 40,000 سعودی ریال تک ہے۔ اب ان خواتین نے سعودی عرب میں ملازمت کی امید کھودی ہے۔ وہ اپنے وطن واپس ہونا چاہتے ہیں۔ ان خواتین کو سعودی عرب لانے کیلئے جو مصارف آئے ہیں اس کو ادا کرنے کیلئے ان کے کفیل زور دے رہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر نوجوانوں خواتین ہیں۔ ان کا تعلق جنوبی ہند سے ہے۔ ان میں سے کئی لڑکیاں تعلیم یافتہ اور روانی سے انگلش میں بات کرتی ہیں۔ ایک گھر میں محروسی کی زندگی گذارتے ہوئے کئی خواتین علیل بھی ہوگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT