Saturday , July 21 2018
Home / Top Stories / سعودی عرب میں 3,50,000 روزگار کے نئے مواقع

سعودی عرب میں 3,50,000 روزگار کے نئے مواقع

RIYADH - DECEMBER 22: Kingdom tower on December 22, 2009 in Riyadh, Saudi Arabia. Kingdom tower is a business and convention center, shoping mall and one of the main landmarks of Riyadh city

سعودی عرب سے روزانہ کی اساس پر 1500 خارجیوں کی وطن واپسی ، 18 ماہ میں 811,000 خارجیوں کی اگزٹ
سعودیوں کیلئے 1,40,000 ، خارجیوں کیلئے 2,10,000 ملازمتیں منتظر

ٹریڈ، ہاسپٹالٹی سیکٹر اور ریسٹورنٹس میں 107000 جائیدادیں
پرانی ملازمتیں ختم، نئے مواقعوں کا بڑے پیمانے پر آغاز
سعودی جنرل اتھاریٹی برائے اسٹاٹسٹکس کی سرکاری رپورٹ

ریاض ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں جہاں پرانی ملازمتیں ختم ہورہی ہیں، وہیں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں۔ جنرل اتھاریٹی برائے اسٹاٹسٹکس (GaStat) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں زائد از 3,50,000 نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ان ملازمتوں میں سعودیوں کیلئے 1,40,000 جبکہ خارجیوں کیلئے 2,10,000 ملازمتیں ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال سے ٹریڈ ہاسپٹالیٹی اور ریسٹورنٹ سیکٹر میں 35000 اور تعمیری شعبہ میں 21600 ملازمتوں کے بشمول 116000 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ ٹریڈ ہاسپٹالیٹی اور ریسٹورنٹس شعبوں میں 107000 نئی ملازمتیں پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے تعمیری شعبہ میں 66000 اور صنعتی شعبہ میں زائد از 56000 ملازمتیں ہوں گی۔ سعودی باشندوں میں 2017ء کے پہلے حصہ میں 12.7 فیصد بیروزگاری کی شرح پائی جاتی تھی جبکہ اب اس شرح میں کمی ہورہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 906552 سعودیوں کو روزگارکی ضرورت ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030ء کا مقصد پورا کرنے کیلئے 2030ء تک بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک کم کردی جائے گی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے نئی فیس اور شعبہ جاتی پابندیوں کو متعارف کیا جارہا ہے جبکہ 11 ملین خارجی ورکرس پر انحصار کرنے والے سعودی عرب کو اب اپنے باشندوں کی خدمات حاصل کرنی پڑیں گی۔ سعودی عرب میں پرانی ملازمتوں کو ختم کرنے کا جب سے سلسلہ شروع ہوا ہے، روزانہ کی اساس پر 1500 خارجی سعودی عرب چھوڑ رہے ہیں۔ گذشتہ 18 ماہ کے دوران 811000 خارجیوں کو قطعی اگزٹ ویزا جاری کیا گیا ہے۔ جاریہ سال گذشتہ چند ماہ کے دوران ہی 2,70,000 خارجی وطن واپس ہوچکے ہیں۔ 1.2 ملین اگزٹ ری انٹری ویزا جاری کئے گئے۔ 10,837 اقاموں کی روزانہ کی اساس پر تجدید کی گئی۔ 1050144 کمپنیوں کی جانب سے جملہ 1.9 ملین اقاموں کی تجدید کی گئی ہے۔ اسی دوران وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہیکہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 92857 خارجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 15 نومبر 2017ء سے شروع کردہ مہم کے بعد غیرقانونی خارجیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کارروائی میں 19 وزارتوں اور سرکاری محکموں نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT