Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں147سالہ شخص کا انتقال

سعودی عرب میں147سالہ شخص کا انتقال

ریاض ،30جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے 147 سالہ طویل العمر شخص شیخ علی القامی انتقال کر گئے ۔شیخ علی نے پوری زندگی سادگی سے گزاری ، ان کو مشینی گاڑیوں سے نفرت تھی حتیٰ کہ وہ مکہ مکرمہ بھی پیدل جایا کرتے تھے اور اس مقصد کی لئے 600کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے تھے ۔شیخ علی ،شاہ عبدالعزیز کے دور میں 38برس کے تھے ۔ انہوں نے کبھی بازار کی غذا نہیں کھائی وہ اپنے کھیت کی سبزیاں کھایا کرتے تھے ۔اسی طرح اپنے ہی فارم ہاؤس کے مویشیوں کا گوشت زندگی بھر استعمال کرتے رہے ۔

TOPPOPULARRECENT