Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سعودی عرب نے ایشین فٹبال کپ جیت لیا

سعودی عرب نے ایشین فٹبال کپ جیت لیا

جکارتہ۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی انڈر۔ 19 فٹبال ٹیم نے جنوبی کوریا کو 2-1 سے فائنل میں شکست دے کر ایشین فٹبال کپ جیت لیا۔ فائنل میچ میں سعودی کھلاڑی ترکی العمار نے کھیل شروع ہونے کے 2منٹ کے اندر ہی پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی۔ خالد عیسیٰ ال غنام نے کھیل کے 22 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک سعودی ٹیم چھائی رہی۔0-2 کی برتری پر پہلا ہاف اختتام کو پہنچا۔ دوسرے ہاف میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے سعودی عرب کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے جاری رکھے جس کا سعودی کھلاڑیوں نے کامیابی سے دفاع کیا۔ اس دوران جنوبی کوریا کو ایک پنالٹی کک ملی جس پر یونگ واک چو نے گول کرکے میچ کا نتیجہ 1-2 کردیا۔ کوشش کے باوجود کوریا کی ٹیم میچ برابر کرنے میں ناکام رہی۔ میچ کے اختتام 1-2کے نتیجے سے سعودی عرب کے حق میں ہو گیا۔

TOPPOPULARRECENT