Friday , August 17 2018
Home / Top Stories / سعودی عرب نے حوثیوں کا میزائیل روک لیا

سعودی عرب نے حوثیوں کا میزائیل روک لیا

جدہ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں مصروف سعودی عرب کے زیرقیادت فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ اس مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے اپنے جنوبی ساحلی شہر جزان پر حوثیوں کی طرف سے داغے گئے ’’بیلسٹک میزائیل‘‘ کو روک لیا ہے۔ اس قسم کے سلسلہ وار حملوں میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ عرب اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی طرف سے جزان کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے میزائیل کو روک لیا ہے۔ حوثیوں نے اپنے بیان میں بدر ۔ 1 بیلسٹک میزائیل داغنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ یہ جزان علاقائی ایرپورٹ پر گرا ہے۔ اے ایف پی کو اس دعویٰ پر تبصرہ کے لئے ایرپورٹ حکام تک رسائی حاصل نہ ہوسکی۔ ایک آزاد ذرائع نے اس ایرپورٹ پر طیاروں کی معمول کے مطابق آمد و رفت کی توثیق کی۔ سعودی عرب مارچ 2015 ء سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں مصروف ہے جہاں وہ بین الاقوامی سطح پر مسلمہ حکومت کو بھی بحال کروایا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوجی اتحاد کے حملوں میں تاحال 10,000 یمنی ہلاک ہوچکے ہیں اور اقوام متحدہ نے اس کو دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT