Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب پر مسلکی منافرت پھیلانے کاالزام

سعودی عرب پر مسلکی منافرت پھیلانے کاالزام

ایران کو کشیدگی بڑھانے میں دلچسپی نہیں ، وزیر خارجہ جواد ظریف کا بانکی مون کو مکتوب
تہران ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ایران جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ایران کا موقف بیان کیا گیا ہے ایران نے اقوامِ متحدہ کو ایک خط میں کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا ہے جبکہ سعودی عرب ’مسلکی منافرت پھیلا رہا ہے‘۔ اے ایف پی کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کے نام ایک خط میں سعودی عرب پر مسلکی منافرت پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض ایران کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے۔یمن میں سعودی عرب نے سفارت خانے پر بمباری کی ہے، خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات گذشتہ ہفتے اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب سعودی عرب نے ایک شیعہ عالم نمر النمر کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسی دے دی تھی۔اس کے بعد ایران میں ہونے والے مظاہرے میں تہران میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرلیے تھے۔ایران کے وزیرِ خارجہ نے بانکی مون کو لکھے جانے والے اپنے خط میں ریاض پر ’شدت پسندی کی حمایت کرنے‘ اور یمن میں ’بے معنی جنگ کرنے‘ کا الزام لگایا ہے۔انھوں نے لکھا:’’ہمیں اپنے ہمسائے میں کشیدگی میں اضافے کی نہ کوئی خواہش ہے اور نہ اس میں ہماری کوئی دلچسپی ہے۔ایران نے سعودی عرب کے مسلکی منافرت کے جواب میں ہمیشہ اسلامی اتحاد کی بات کی ہے‘‘۔خیال رہے کہ یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں ایک اتحادی فوج برسر پیکار ہے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تہران حوثیوں کی حمایت کے ذریعے یمن میں اپنے پاؤں جمانا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT