Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب پر یمن میں اسکولوں کو نشانہ بنانے کا الزام

سعودی عرب پر یمن میں اسکولوں کو نشانہ بنانے کا الزام

صنعاء۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن میں عسکری کارروائیوں کے دوران اسکولوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایمینٹسی کا کہنا ہے کہ جاریہ برس مارچ سے جب سعودی قیادت میں عسکری اتحاد نے یمن پر فضائی حملے شروع کیے، ایک ہزار سکولوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ تنظیم کے مطابق ان اسکولوں میں سے تقریباً 250 تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ یمن میں جاری تنازعہ میں حوثی باغیوں کے خلاف عسکری مہم کے دوران اب تک اندازاً 6000 افراد مارے جا چکے ہیں۔ سعودی عرب فضائی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ گذشتہ ماہ برطانوی وزیرِ خارجہ فلپ ہیمنڈ نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ یمن میں سعودی عرب کے فضائی حملوں کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یقینا صرف (سعودی) تردید کافی نہیں، ہمیں باقاعدہ تحقیقات کرنی ہوں گی۔‘ ایک نئی رپورٹ میں ایمینسٹی نے امریکہ اور برطانیہ پر پھر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا عمل معطل کر دیں۔

TOPPOPULARRECENT