Monday , August 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کا اپریل میں سیاحتی ویزے جاری کرنے کا منصوبہ

سعودی عرب کا اپریل میں سیاحتی ویزے جاری کرنے کا منصوبہ

ریاض ؍ نیویارک ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اپنے پہلے سرکاری سیاحتی ویزوں کی اجرائی یکم ؍ اپریل سے کرے گا۔ ٹور آپریٹرس نے یہ بات بتائی۔ اس منصوبہ کا مقصد غیرمسلم سیاحوں کو بھی سعودی عرب کے مشہور شہروں جدہ، ریاض اور قدیم شہر مدائن صالح کی سیاحت کی جانب راغب کرنا ہے۔ اگر اس منصوبہ پر عمل آوری ہوئی تو یہ سعودی عرب کی جانب سے صرف اور صرف سیاحت کے مقصد سے ویزے جاری کرنے کا پہلا موقع ہوگا۔ حالانکہ قبل ازیں سیاحوں کو مذہبی اور تجارتی مقاصد کیلئے سعودی عرب آنے کی اجازت دی جاتی تھی۔ اس موقع پر وائلڈ فرنیٹرس میں امریکہ کی ڈائرکٹر اینڈدیا راس نے کہا کہ تجارت، مذہب اور سیاست کے تعلق سے انہوں نے سعودی عرب کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے اور پڑھا ہے لیکن ایک سیاح ہونے کے ناطے سعودی کی روزمرہ کی زندگی، وہاں کے عوام اور حیران کن تاریخی مقامات کچھ ایسے پہلو ہیں، جن کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کی سیاحت ناگزیر ہوجاتی ہے۔ وائلڈ فرنیٹرس سیاحوں کیلئے بہت کم کشش والے مقامات جیسے پاکستان کی سیاحت کو خصوصی طور پر منظم کرتا ہے اس کے علاوہ کاکاسس (جو یوروپ کا ایک ایسا خطہ ہے جو روس، جارجیا، آذربائیجان اور ارمینیا پر مشتمل ہے) کی سیاحت بھی کروائی جاتی ہے۔ وائلڈ فرنیٹر جاریہ سال نومبر میں پہلی بار سعودی عرب کی سیاحت کا منصوبہ بنارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT